وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا اپنے حلقے کے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ

3

اسلام آباد،29 اگست(اے پی پی): وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے اپنے حلقے کے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

وفاقی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور متاثرین کو خوراک، ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

سید عمران احمد شاہ نے مزید کہا کہ ریلیف سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری اور بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔