وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

9

اسلام آباد، 5 گست ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ 5 اگست تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن بن چکا ہے، پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسا پلائی دیوار بن کے کھڑا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے IIOJK پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لیے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حق چھینے۔بھارتی بربریت اور مظالم پر بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا ۔ پاکستان کا ہر شہری یوم استحصال پہ  بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔