وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا یوم  استحصال کشمیر کے موقع پر اہم پیغام

10

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 5 اگست ایک ایسا دن ہے جو خطے میں ایک اہم تنازعے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسائل کا پُرامن حل عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت اور تعمیری مکالمے سے دیرپا حل ممکن ہیں۔

وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے احترام اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔