اسلام آباد ،9 اگست ( اے پی پی): قیام پاکستان کے سلسلے میں دستاویزی سیریز پاکستان کی کہانی-قسط نمبر 2 جاری کر دی گئی
دستاویزی سیریز کی اس قسط میں 1906 سے 1919 تک کی تحریک پاکستان کی ان کہی مختصر کہانیاں شامل ہیں۔ دستاویزی فلم میں ،کانگریس کا یومِ سیاہ اور اصل حقائق ہندو مسلم اتحاد کا نعرہ اور ،تاجِ برطانیہ کا دھوکہ تقسیمِ بنگال کا فیصلہ اور لکھنؤ میں انڈین نیشنل کانگریس کی سیاسی چالاکیاں سمیت سلطنتِ عثمانیہ کا زوال اور برصغیر کے مسلمانوں پر اس کے اثرات شامل ہیں .اس کے علاوہ قائداعظم محمد علی جناح کی انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اور ایک نئے سیاسی سفر کی شروعات بھی شامل ہیں. اس قسط میں مختلف پاکستانی مورخین کے ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں-











