اسلام آباد،12اگست(اے پی پی ): پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم نے ڈارون آسٹریلیا میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی۔پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلے گی۔