اسلام آباد، 08 اگست (اے پی پی ): ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے 2 اور 3 اگست کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان آئے، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی معاہدے طے پائے۔











