ٹرینیڈاڈ( ویسٹ انڈیز),06 اگست (اے پی پی): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم سکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔
قومی سکواڈ نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کوچز کے زیر نگرانی پاکستانی باولرز اور بیٹرز نے 3 گھنٹے پریکٹس کی،اس کے ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 اگست کو شروع ہو گی۔