اسلام آباد، 01 اگست (اے پی پی): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ کپتان سلمان علی آغا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
میچ سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج امریکہ کے شہر لاوڈرہل میں کھیلا گیا۔