اسلام آباد،6اگست(اے پی پی):پاکستان شاہینز کا 15 روزہ دورہ انگلینڈ مکمل، ون ڈے کرکٹ سیریز 1-2 سے جیت لی،ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز عمران فرحت نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو موقع دینے کیلئے روٹیشن پالیسی اپنائی گئی،ون ڈے سیریز میں بولنگ اور فیلڈنگ بہترین رہی جبکہ ریڈ بال میچز میں ٹاپ آرڈر نے بہتر کارکردگی دکھائی۔
سیریز میں اذان اویس ون ڈے سیریز میں 164 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عبید شاہ 6 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بالر بن کر ابھرے ہیں۔تین روزہ میچز میں شامل حسین 151 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر، سیریز میں پاکستان شاہینز کے علی ذریاب اور روحیل نذیر نے سنچریاں بنائیں۔