ٹرینیڈاڈ،8 اگست(اے پی پی): پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُرعزم، تمام کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے لیے تیار اور ُپرجوش ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پہلے ایک روزہ میچ سے قبل گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور کہا کہ سفیان مقیم اور ابرار اس سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی یہ ڈے نائٹ میچ تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اس ون ڈے سیریز سے قبل امریکہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہیں جو پاکستان نے جیتی تھی۔ پاکستان ون ڈے سکواڈ محمد رضون ( کپتان/ وکٹ کیپر ) سلمان علی آغا،عبداللہ شفیق، ابرار احمد،بابراعظم، فہیم اشرف، حسن علی ،حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث ( وکٹ کیپر ) محمد نواز،نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پر شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فخرزمان ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،حسن نواز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عمدہ کارکردگی کے بعد پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنے ہیں اور ویسٹ انڈیز شائی ہوپ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔