پاکستان کی تاریخ: قربانی، جدوجہد اور عزم کی داستان

9

‎اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی):  1857 کی جنگِ آزادی کے بعد مسلمانوں کو ظلم، غداری اور قتل و غارت کا سامنا کرنا پڑا، جس نے پورے خطے میں بے چینی پیدا کی۔

‎ان ہی حالات میں سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو بیدار کرنے اور ان کے اندر اپنے حقوق اور خود ارادیت کا شعور اجاگر کرنے کی تحریک کا آغاز کیا،یہ بیداری بعد میں ایک منظم تحریک میں بدل گئی، جس کی قیادت قائداعظم محمد علی جناح نے کی۔

‎1940 میں پیش کی گئی قراردادِ لاہور نے اس خواب کو حقیقت کا راستہ دکھایا  ۔ ایک علیحدہ وطن، جہاں مسلمان اپنی مذہبی، ثقافتی اور سیاسی آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

‎یہ 90 سالہ طویل جدوجہد عظیم رہنماؤں کے عزم، عوامی سطح پر جوش و خروش، اور برصغیر کے مسلمانوں کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کی داستان ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 14 اگست 1947 کو پاکستان کا قیام ایک ایسی حقیقت بنی جو عزت، بہادری اور قوم کے غیرمتزلزل حوصلے کی علامت ہے۔