پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

2

‎راولپنڈی،  30 اگست ( اے پی پی): پاک  فوج کی سول انتظامیہ کے ہمراہ اوکاڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  امدادی کارروائیوں مسلسل جاری ہیں۔

‎دریائے ستلج اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں گھرے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے

‎پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کئی ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔اور اب  تک متعدد دیہات سے ہزاروں افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین  کی ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔پاک فوج ہمشہ کی طرح  خدمت کے جذبے کے ساتھ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔