دبئی،28 اگست (اے پی پی): پاکستانی بیٹر حسن نواز نے دبئی میں سہہ ملکی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس کا کوئی بوجھ نہیں گزشتہ میچز میں پرفارم کر کے بہت پر اعتماد ہوں۔ کسی بھی ٹیم کے ساتھ میچ کسی بھی کنڈیشنز میں ہو اس کو بطور چیلنج لے کے چلتا ہوں۔
حسن نواز نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے کوشش کروں گا کہ ملک کے لئے اچھا کھیل سکوں،کوچز بہت محنت کر رہے ہیں، کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گیند پر ہٹ لگانے کی بجائے پورے میچ کو لے کر چلنے کی طرف توجہ مرکوز ہے۔