پشاور، 27 اگست ( اے پی پی): چیف آف ایئر سٹاف نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں دوسرے دن کے مقابلے ہاشم خان اسکواش اکیڈمی میں منعقد ہوئے ۔
دوسرے راؤنڈ میں U-17 مقابلوں میں یحییٰ اسد، احمد ریان خلیل، ایم علی خان، حذیفہ شاہد،نصراللہ، مصطفیٰ عرفان اور نعمان خان نے اپنے میچز جیتے۔U-15 مقابلوں میں مامون خان، عامر عدنان، سہیل عدنان، فیضان خان، عبدالہادی گل، دانش سکندر، شاہنواز بٹ، عبدالرحمن شوریم نے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
جبکہ U-13 مقابلوں میں راحیل وکٹر، عزیز علی ناز، احمد علی ناز، حسین بخشیش، ارمان علی، فہد خان، مصطفی خان، آیان محبوب نے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔