اسلام آباد، 5اگست ( اے پی پی ):چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے سلسلے میں شفاف اور اوپن قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرپلاننگ ڈاکٹرمحمد خالد حفیظ،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتاز علی شر،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر01سے 17تک (نان گزیٹیڈ) 9352ملازمین (9123مرد اور229خواتین ملازمین)کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق سی ڈی اے کے 77 ملازمین اس سال انشاء اللہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس تقریب میں چوہدری محمد یٰسین او رتمام سی ڈی اے بورڈ ممبران جو یہاں تشریف لائے ہیں ان سب کا شکریہ اداکرتاہوں اور آپ سب کا بھی بہت شکریہ اداکرتاہوں کہ آپ لوگ جو ہیں اس حج کی جو قرعہ اندازی ہے وہ صرف سعادت والوں کے نام ہوتی ہے۔الحمد للہ آپ لوگوں کے سامنے بالکل شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ہے اور آپ سب کے لیے بہت ساری دعائیں اور مبارکباد لیکن سب سے زیا دہ اہم بات ہماری یہ ضروردرخواست ہو گی کہ جب بھی یہ ملازمین حج کے لیے جائیں اور اس پاک دھرتی پر جائیں تو اس وطن کی خاطر جنہوں نے قربانیاں دی ہیں ان شہداء کے لیے ضروردعاکریں۔جب یہ جائیں اس پاک دھرتی کے اوپر تو حرم کے سامنے ضروردعاکریں اس ملک کی خاطر اور وطن کی خاطراور شہر کی خاطر جو لوگ دن رات محنت کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔اللہ تعالیٰ ان کی نیتوں کے اندر پھل ڈالے اور اللہ تعالیٰ سب کو اور پورے پاکستان کو اللہ تعالیٰ دنیا میں عزت دلوائے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی دعا ہے جو ہمیں ہروقت کرتے رہناچاہیے اور میں آپ کو ایک بات بتاؤں کہ یہ ادارہ آپ لوگوں کے بل بوتے پر چل رہا ہے اوران دعاؤں کے بل بوتے پر چل رہا ہے جو مائیں دعائیں کرتی ہیں اور اس کے بعد ہم کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بھی برکت شامل ہوتی ہے۔ہم لوگ دن رات مل کر کام کرتے ہیں لیکن اس میں پھل اللہ تعالیٰ کی ذات ڈالتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت انتظامیہ اس کے اندر ہم جو بھی کنٹری بیوٹ کرسکتے ہیں وہ ہم ضرورکرتے ہیں۔ہم نے گزشتہ قرعہ اندازی میں چوہدری محمد یٰسین کی درخواست پر دس ملازمین کی تعدادمیں اضافہ کر دیا تھا اور اس مرتبہ بھی دس ملازمین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔ جس کو سی بی اے کے علاوہ سی ڈی اے کے تمام ملازمین نے بے حد سراہا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میری ملازمین سے درخواست ہے کہ جتنا بھی مشکل وقت آجائے اپ کی نیت نیک ہونی چاہئیے ۔دن رات محنت کریں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوں تو کوئی بھی انشاء اللہ ہمارے ادارے کی طرف،کوئی بھی ہمارے شہر کی طرف،ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔صرف یہ کہ ہم نے دن رات محنت کرنی ہے اور باقی سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جن خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں آئے ہیں وہ بلاشبہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ان سے درخواست کرتاہوں کہ وہ جہاں اپنی بخشش کے لئے دعا کریں گے وہاں ملک،ادارے کی تعمیر وترقی اور ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والے شہداء کے لیے بھی خصوصی دعاکریں کہ اللہ تعالی ارض پاکستان کو تمام مصیبتوں اور آفتوں سے بچائے اور اس ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے اس دفعہ حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھاکر76 کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آج سی ڈی اے ملازمین کے لیے بڑابابرکت دن ہے او رہر سال کی طرح اس سال بھی سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ معاہدے کے مطابق چیرمین سی ڈی اے نے نے پناہ شفقت کے ساتھ ملازمین کی قرعہ اندازی کی تقریب کی نہ صرف صدارت کی بلکہ اپنے ہاتھوں قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ بلکہ 66 ملازمیںن کی تعداد بٹھا کر 76ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جس کو قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمیںن نہ صرف ساری زندگی یاد رکھیں گے بلکہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی دس ملازمین کے اضافے پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی فلاح وبہبوداور انکی بلاتفریق خدمت کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔