چیف آف ائیر سٹاف نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ

3

پشاور، 29 اگست (اے پی پی): چیف آف ائیر سٹاف نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل راؤنڈ مکمل ہوگئے ، سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

ہاشم خان اسکواش اکیڈمی پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے انڈر 17 مقابلوں میں مصطفی عرفان نے عبداللہ زمان، احمد خلیل نے ناصر اللہ، نعمان خان نے ایم علی خان، یحییٰ اسد نے حذیفہ شاہد  کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انڈر 15 میں عبدالہادی گل نے  شاہنواز بٹ،  سہیل عدنان  نے عبدالرحمن، دانش سکندر نے عامر عدنان،  فیضان خان نے مامون خان کو شکست دی۔

انڈر 13 میں مصطفیٰ خان، فہد خان، راحیل وکٹر، آیان محبوب جبکہ انس رافع، عبد الرحمٰن، محمد سمیر، فضل الرحمان نے نے انڈر 11 کی سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔