اسلام آباد، 7 اگست (اے پی پی): معروف ادیب ارشد چہال نے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے تناظر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہو سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر انسان کی پہچان اُس کے وطن سے ہوتی ہے اور ہماری پہچان ہمارے پیارے پاکستان سے ہے۔
ارشد چہال نے اس موقع پر وطن کے نام چند اشعار بھی پیش کیے۔
یارب میرے بطن کو بقائے دوام ہو
دنیا میں سر بلند اور اعلیٰ مقام ہو
دشمن تو اس کی گھات میں بیٹھے ہیں ہر گھڑی
اس کی سلامتی پر کرم صبح ہو شام ہو
اپنی مثال آپ ہیں اس کے سپاہی سب
افواجِ پاکستان کو میرا سلام ہو
اسلام کا قلعہ ہے یہ دنیا کے نقش پر
اسلام کا حفیظ یہ ہر ایک گام ہو
انہوں نے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے، سر بلند ہو، اور افواج پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ارشد چہال نے آخر میں اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔