یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘‘ جان سے پیارا پاکستان’’جاری

8

اسلام آباد، 06 اگست (اے پی پی): یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ‘‘جان سے پیارا پاکستان’’  کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے جو حب الوطنی،یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ نغمہ وطن سے محبت، افواجِ پاکستان کے عزم و استقلال، کسانوں، مزدوروں اور ہر پاکستانی شہری کی قومی ترقی میں خدمات کو خوبصورتی سے اجاگر کرتا ہے۔

’’جان سے پیارا پاکستان’’ مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور عوام کی اجتماعی قوت کا پیغام دیتا ہے۔