یومِ استحصال کشمیر: 5 اگست کو “یومِ حوصلہ” کے طور پر منایا جائے،فرزانہ یعقوب

12

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر فرزانہ یعقوب نے یومِ استحصال کشمیر کے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مؤقف عالمی فورمز پر زیادہ واضح اور مؤثر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ 5 اگست کو کشمیریوں کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے “یومِ حوصلہ” کے طور پر منایا جائے۔ فرزانہ یعقوب نے زور دیا کہ پاکستان کو قانونی سفارت کاری کو اپناتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر مقدمات دائر کرنے چاہییں۔