ملتان،14 اگست(اے پی پی):یوم آزادی کے موقع پر انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹرمیں جاری انڈر 19 کیمپ میں جشن آزادی بھرپور جوش و خروش طریقے سے منایا گیا۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں کوچز شاہد انور، راؤ افتخار اور انڈر 19 کیمپ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔