یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سیمینار

6

ملتان،5اگست(اے پی پی):یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  اس موقع پر مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں ہم انشاءاللہ کشمیر کی ازادی تک بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ذکریا یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم محبوب سینئر صحافیوں شوکت اشفاق، ظہور احمد دھریجہ قاضی افتخار، ریڈیو پاکستان ملتان کی سینئر پروڈیوسر نسرین فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی عظمیٰ افضل اور دیگر نے  بھی اظہار خیال کیا، نظامت کے فرائض سینئر صحافی مظہر جاوید سیال نے ادا کئے،  انچارج پی ائی ڈی ملتان  صدف زہرا ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر قمر ہاشمی دل زیب آکاش اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو پانچ اگست 2019 سے جس طریقے سے جیل میں تبدیل کیا ہے اس پر حکومت پاکستان نے اپنے ٹھوس موقف کا اظہار کیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ یہ ظلم بند ہونا چاہیے اس سلسلے میں پوری دنیا نے وہاں ہونے والے مظالم کی بھی مذمت کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس تحریک کو مزید جاری رکھا جائے ،مقررین نے یہ بھی کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اس کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے مقررین  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے اور خاص طور پر عالم اسلام کے مسلمان ممالک متحد ہو کر بھارتی  مظالم کے خلاف  سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تاکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد  مقررین نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان  کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند ہونے چاہیے اس موقع پر شہدا کشمیر کی قر بانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔