آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 ، پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم سری نکا روانہ

13

لاہور، 23  ستمبر ( اے پی پی):  آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کےلئے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم  لاہور  سے سری لنکا  روانہ ہوگئی۔

 15 رکنی پاکستان سکواڈ کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے۔ کھلاڑیوں  کا مورال بلند ہے  ۔ فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ  کپ  میں  بہترین  کارکردگی  دکھانے  کے  لئے پرعزم ہیں۔