اسلام آباد ، 10 ستمبر ( اے پی پی): ایوان صدر میں اسنادِ سفارت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں
تین ممالک کے نامزد سفراء نے صدر آصف علی زرداری کو اسناد پیش کیں۔یونان، یورپی یونین اور ہنگری کےنامزد سفراء کی ایوان صدر آمد ہوئی ، صدر مملکت نے سفراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ نئے سفراء کی آمد پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرے گی۔ایوان صدر میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سفراء کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔











