اسلام آباد، 02 ستمبر ( اے پی پی): 70 ایف ایف رجٹ کے حوالدار فلک ناز کو معرکۂ حق کے دوران ان کی غیر معمولی جرات پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ معرکہ حق میں ان کا غیر متزلزل، بہادری اور دلیرانہ خدمات کے ساتھ دشمن کی جارحیت کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
انہوں نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک فوجی ہیرو کی تعریف کو مجسم کیا۔