سکھر : دریائے سندھ میں سکھر اورگڈ و بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ریکارڈ کی گئی

50

سکھر،01ستمبر(اے پی پی)دریائے سندھ میں سکھر اورگڈ و بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ریکارڈ کی گئی،پیر کوگڈو بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 18 ہزار229 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 38 ہزار77کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

 سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ28 ہزار487 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار717کیوسک ریکارڈ کی گئی، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 844 اور اخراج2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،حالیہ سیلابی صورتحال میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔