سکھر : روہڑی کے مسان روڈ کی تعمیر نو کے ساتھ خوبصورت پارک کا افتتاح  

44

 سکھ01ستمبر(اے پی پی):  روہڑی کے مسان روڈ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ خوبصورت پارک کا افتتاح صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کردیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کہنا تھا کہ مسان روڈ کا نام تبدیل کرکے جسٹس رٹائرڈ عبد الغنی شیخ رکھ دیا گیا، اس روڈ کی تعمیر نو سے روہڑی کے شہریوں، تاجروں کو بیحد فائدہ ہوگا، دور دراز علاقوں سے آنے والے تاجروں اور شہریوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا، کراچی طرز کا پارک روہڑی کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے اور ضلعے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے، جن کا جلد افتتاح ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ وہ دیگر بھی موجود تھے۔