شہدائے پاکستان کو سلام، سرزمینِ بلوچستان کا وقار، کیپٹن وقار احمد شہید

21

‎اسلام آباد،17 ستمبر (اے پی پی): سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہے،

‎بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے جری فرزند کیپٹن وقار احمد نے ملک و قوم کی سرفرازی پر‎15 ستمبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔

‎کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔‎انہوں  نے اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔

‎کیپٹن وقار احمد شہید کے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔

‎کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی  ہماری آنے والی نسلوں کا تحفظ اور مشعل راہ ہے۔