صحافت معاشرے کی حقیقی عکاسی کرتی ہے، چیئرمین  پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان  کا این پی سی میں خطاب

20

اسلام آباد18ستمبر (اے پی پی ):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی حقیقی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان کو آج ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سنسنی خیزی کے بجائے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت تعلیم، روزگار اور ہنرمندی کے شعبوں میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، لاکھوں نوجوان اس پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اسکالرشپ، روزگار اور آن لائن کورسز کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم اور لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 نیشنل پریس کلب میں  نئے تعمیر شدہ اسپورٹس روم کا افتتاح کے موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی ان سہولتوں سے مستفید ہونے کا پورا حق حاصل ہوگا اور حکومت سب کے ساتھ مل کر ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔