اسلام آباد،04 ستمبر (اے پی پی): صدر بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشیر مذہبی امور کا استقبال کیا۔
بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور اسلام آباد میں 50ویں سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور 9 روزہ قیام کے دوران متعدد ملاقاتیں کریں گے۔











