عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی ایچ سی کا پیغام

15

اسلام آباد،  06 ستمبر (اے  پی پی ):سیکرٹری جنرل اے پی ایچ سی، ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے  عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 1500 ویں یوم ولادت پر دنیا میں بڑے پیمانے پر عید میلاد النبی ﷺ  کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، آپ ﷺ رحمت اللعالمین ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس دن کو نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو سکھ عیسائی اور باقی مذاہب عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ مقبوضی کشمیر میں جہاں مسلمان بڑی تعداد میں ہیں وہ بھی اس موقع کو منانا چاہتے ہیں لیکن وہاں کرفیو ہے اور مذہبی آزادی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔