وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ملاقات

2

اسلام آباد، 2ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی  ملاقات ہوئی۔ملاقات  میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ نقشبندیہ اویسیہ نے  وزیراعظم آزادکشمیر سےمختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ملک میں موجودہ سیلابی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔