بیجنگ، 02 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نےتاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے چین کے دارالحکومت بیجنگ
میں ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہء خیال کیا۔