وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن سے بیجنگ روانہ

1

تیانجن ۔1ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن سے بیجنگ روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن میں اپنی مصروفیات مکمل کر کے بیجنگ روانہ ہوگئے۔ تیانجن ریلوے سٹیشن پر تیانجن کے طلباء نے وزیراعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔