نیویارک، 24 ستمبر ( اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہءِ نیویارک میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے پہلے وزیرِ اعظم کی قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔











