وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

22

اسلام آباد، 9 ستمبر ( اے پی پی): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے  ترکیہ کے وزیردفاع یاسر گولر نے  منگل کو یہاں ملاقات کی ہے۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کی توثیق کی،دونوں ممالک نے تعلقات کو ”دو ممالک، ایک قوم” اور ”دل سے دل” کے طور پر بیان کیا۔‎دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور دفاعی صنعتی تعاون، مشترکہ تربیت اور باقاعدہ مشترکہ فوجی مشقوں پر زور دیا گیا۔‎ترکیہ کے وزیردفاع یاسرگولر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا۔ ‎وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے لیے ترکیہ کی مسلسل حمایت اور سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون سمیت شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔