وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی سے  پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انٹرنیشنل ویٹ لفٹرز کی ملاقات

17

اسلام آباد، 25 ستمبر (اے پی پی): وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے  انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اینڈ ویٹ لفٹنگ میں  پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوینکل سُہیل اور سائبل سُہیل نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔

سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں 15 گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا پاکستان کا دنیا میں نام روشن کرنے والی مسیحی بیٹیوں نے ثابت کیا پاکستان کی ترقی میں مذہبی اقلیتیں اور مسیحی برادری کسی سے پیچھے نہیں۔

وزیرمملکت کھئیل داس کوہستانی نے ٹوینکل سہیل اور سائبل سہیل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ہر سطح پر اپنے کھلاڑیوں کی ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر مملکت نے پاکستان کے لئے مزید اعزازات اپنے نام کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔