وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار سے اظہارِ تعزیت

10

اسلام آباد، 18 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔سید مصطفیٰ کمال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔وفاقی وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔