اسلام آباد، 03 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔ مشکل وقت میں سیاست نہیں، خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے معاوضے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور امدادی کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو داد دیتا ہوں اور کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی اور انھوں نے کشمیریوں کی بھی نمائندگی کی۔