اسلام آباد، 19 ستمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر براۓ امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔











