وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے زیرصدارت اجلاس

12

اسلام آباد،19 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور آزاد جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی عمل کے حوالے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی سرفہرست ہے۔ ماضی میں بھی اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر IIOJK میں سیکیورٹی و انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے ۔کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی   اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔