وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اپنے حلقہ  56-این اے کے عوام کے نام اہم پیغام

46

اسلام آباد ، 1 ستمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اپنے حلقہ 56-این اے کے عوام کے نام اہم پیغام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا جو صاف ستھرا پنجاب کا ویژن ہے، اسے ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے متعلقہ عہدیداروں کو صفائی کے لیے 24 گھنٹے چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے

چیئرمین یونین کونسل، وائس چیئرمین، کونسلرز اور عملے کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ  میری حلقے کی عوام سے گزارش ہے جہاں گندگی اور کچرا نظر آئے، ویڈیو بھیجیں۔  مسائل فوری حل کیے جائیں گے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور عملہ بھی متحرک ہے۔ ‏56-این اے کو مثالی حلقہ بنانا ہے، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی زیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو سراہا، اور انکے  تعاون پر شکریہ ادا کیا۔