پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں رہتے ہوئے اپنے ملک کیساتھ تعلق قائم رکھا ہے ،وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی پی این سی اے میں میڈیا سے گفتگو

0

اسلام آباد، 2 ستمبر) اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں رہتے ہوئے اپنے ملک کے ساتھ تعلق قائم رکھا ہے۔

 پی این سی اے میں اہم آرٹ نمائشوں کا افتتاح کرتے ہوۓ انھوں نے کینیڈین ایمبیسی کا پاکستانیوں کو تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی آرٹ ، تعلیم، سپورٹس اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کو کینیڈا کی حکومت کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی وزارت اور پی این سی اے تمام آرٹ کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔