لاہور، 30 ستمبر( اے پی پی): پاکستان ٹیسٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں نے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کیمپ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا بدھ کو کھلاڑی صبح ساڑھےدس سے دوپہر ایک بجے تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔











