دبئی، 17 ستمبر (اے پی پی): دبئی میں جاری ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج یو اے ای کے ساتھ شیڈول میچ میں شرکت کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔آج ایشیاء کپ میں پاکستان بمقابلہ یو اے ای میچ ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق آج کے میچ کا ٹاس 8 بجے ہوگا جبکہ میچ 8 بج کر 30 منٹ پر متوقع ہے۔











