لاہور، 22 ستمبر ( اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقہ کی کپتان کو ٹرافی دی۔چیئرمین پی سی بی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے مسلسل 2 سنچریاں سکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روپے اور تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔انہوں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ کریں، کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔











