۔50 ویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد شروع

3

اسلام آباد،3  ستمبر(اے پی پی):50 ویں عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد شروع ہوگئی۔قاضی القضاء فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد کل اسلام آباد پہنچے گا۔