امریکہ میں منعقدہ سونو جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ،پاکستان کی ماہ نور علی کی کامیابی

20

اسلام آباد، 06 اکتوبر (اے پی پی ): امریکہ میں منعقدہ  سونو جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ماہ نور علی نے U-17 کیٹیگری میں  فتح حاصل کی، ماہ نور علی سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے  سیمی فائنل میں ژانگ ابیگیل کو شکست دی  11/3، 11/5، 11/6 (3–0) اور  فائنل میں پورٹک کو 12/10، 11/4، 11/4 (3–0) شکست دی۔

 ٹورنامنٹ میں سحرش علی نے Consolation Final میں  ایلس ہوانگ کو 5/11، 12/10، 11/6، 11/8 کے اسکور سے شکست دی۔