اسلام آباد، 22اکتوبر (اے پی پی ): ریئر ایڈمرل ثاقب الیاس، کمانڈر نارتھ، پیٹرن پاکستان نیوی گالف کلب نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کرداد ادا کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کا معیار بلند کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی گالف چیمپئن شپ 4 دن تک مارگلہ گالف گرین کلب میں جاری رہے گی، یہ چیمپئن شپ پاکستان گالف فیڈریشن اور پاکستان نیوی سپورٹس کیلنڈر کا سالانہ ایونٹ ہے۔ 2007 سے شروع ہونے والی یہ چیمپئن شپ اب ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس سال اٹھارہویں چیمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے۔











