شہروں کا عالمی دن اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے 65 مکمل ہونے کے موقع پر سیمینارکا انعقاد

126

اسلام آباد، 30 اکتوبر ( اے پی پی): شہروں کا عالمی دن اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے 65 مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں  سیمینار  کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہروں کے محفوظ پھیلاؤ، ماحول دوست اقدامات، صفائی اور شہروں کو جدید طرز پر استوار کرنے کے حوالے آگاہی سیشینز کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں  کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا،  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر عہدیداران و منتظمین نے شرکت کی۔

اس موقع کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے 65 سالہ سفر پر دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی۔

سیمینار میں ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق موضوع پر بھی سیشینز منعقد کیے گئے۔

اس موقع پر سی ڈی اے کی جانب سے فاطمہ جناح پارک میں مختلف اسٹالز لگائے گئے۔