اسلام آباد ، 09 اکتوبر ( اے پی پی): صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں بالو جا قبہ کا دورہ کیا اور والدین کے مزار پر حاضری دی۔صدرِ مملکت نے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرصدرِ پاکستان کے ہمراہ صوبائی وزراء، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار اور وزیرِ جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری اورصوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔











